بین الاقوامی این جی اوز کیخلاف نیب کی تحقیقات سست روی کا شکار

وزارت داخلہ اور اقتصادی امور نیب کے ساتھ عدم تعاون کرنے پر مجبور ،فنڈز کی معلومات طلب کرلیں

منگل 29 مئی 2018 18:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 29 مئی 2018ء) نیب حکام نے بین الاقوامی این جی اوز کوملنے والی فنڈز میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات آٹھ ماہ بعدہی مکمل ناہ کرسکے قانون کے مطابق دس ہفتوں میں انکوائری مکمل کرنا ہوتی ہے لیکن نیب حکام چھبیس جنوری کو شروع ہونے والی انکوائری مکمل نہ کرسکے اور درپردہ کرپٹ این جی اوز انتظامیہ کا حصہ بن چکے ہیں نیب نے بین الاقوامی این جی اوز کو ملنے والی فنڈز کی معلومات وزارت اقتصادی امور سے بھی طلب کی تھیں این جی اوز کیخلاف تحقیقات کی ذمہ داری ڈی جی نیب راولپنڈی کے پاس ہے جو سست روی کاشکار ہوچکی ہیں اور آجتک کسی این جی اوز کو طلب بھی نہیں کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ نے بھی نیب حکام کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور نہ نیب نے اس حوالے سے وزارت داخلہ سے دوبارہ رابطہ بھی نہیں کیا گیا چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کرپشن کیخلاف جہاد تو شروع کررکھا ہے لیکن نیب کے اندر کرپٹ مافیا اس جہاد کوکامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے اور جسٹس جاوید کے اقدامات کو ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں ۔