ملک کے سب سے بڑے سرکاری ادارے نے ملازمین کو عید الفطر پر بونس دینے کا اعلان کردیا

منگل مئی 21:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) واپڈا نے عید الفطر پر اپنے ملازمین کو بونس دینے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق واپڈا کے ملازمین عیدالفطر پر ایک تنخواہ کے ساتھ بونس بطور عیدی حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے مخصوصی اداروں کے ملازمین کیلئے اضافی تنخواہوں کے اعزازیہ کے اعلان کے بعد اب واپڈا کی جانب سے بھی اپنے ملازمین کیلئے شاندار اعلان کیا گیا ہے۔

ملک کے بڑے سرکاری اداروں میں سے ایک واپڈا کی جانب سے اپنے ہزاروں ملازمین کیلئے عید الفطر پر بونس کا اعلان کیا گیا ہے۔ واپڈا کے ملازمین کو آئندہ ماہ کی تنخواہ کیساتھ عید کا خصوصی بونس بھی دیا جائے گا۔ واپڈا کی جانب سے بونس دیے جانے کے اعلان نے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments