خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی مردان میں کارروائی ، مضر صحت انڈین گوشت کا قیمہ بیچنے والا شخص گرفتار ، 4سوکلو گوشت برآمد

منگل 29 مئی 2018 23:05

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 29 مئی 2018ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مردان کی کارروائی ، مضر صحت انڈین گوشت (کلیجی) کا قیمہ تیار کرکے بیچنے والے شخص کو گرفتار کرکے ڈپٹی کمشنر مردان کے ذریعے ملزم کو 3 ایم پی او کے تحت 30 دن کے لیے جیل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق فوڈ اتھارٹی کے حکام نے مذکورہ شخص کے اڈے سے چارسو کلوگرام مضر صحت انڈین کلیجی اور دل جس میں مضر صحت رنگ ملاکر اس کا قیمہ بناکر صارفین کو بیچا جاتا تھابرآمد کرکے مالک وقاص ولد جمشید کو گرفتار کروایا۔

یاد رہے کہ اتھارٹی چند دن قبل بھی شگو پل کے قریب ایسی ہی ایک کاروائی میں سینکڑوں کلوگرام مضر صحت قیمہ تلف کیا تھا ۔ دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر محمد عثمان محسود نے خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی مردان کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کو صاف اور صحت بخش اشیائے خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ اور اتھارٹی کا مشترکہ نصب العین ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :