،حکومت پنجاب نے موبائل کمپنیوں کی طرف سے لگائے جانے والے غیر قانونی ٹاورز کی رپورٹ طلب ،

تمام غیر قانونی ٹاورز کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد انہیں ریگولر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ،ذرائع

بدھ 30 مئی 2018 20:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 30 مئی 2018ء)حکومت پنجاب نے موبائل کمپنیوں کی طرف سے لگائے جانے والے غیر قانونی ٹاورز کی رپورٹ طلب کر تے ہوئی تمام غیر قانونی ٹاورز کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد انہیں ریگولر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاد خوشاب ،میانوالی ، بھکر اور سرگودھا میں موبائل کمپنیوں کے ایسے ٹاور جو کہ آبادیوں کے درمیان لگے ہوئے ہیں حکومت پنجاب نے ان کی مفصل رپورٹ طلب کر لی،تمام ٹاورز کے نقشے پاس کروانے کے بعد ان کے دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد انہیں ریگولر کرنے کے احکامات جار ی کر دیئے،ضلع سرگودھا میں 4 سو سے زائد ،بھکر میں 300 سے زائد جبکہ میانوالی میں 250 سے زائد اور خوشاب میں 150 سے زائد مختلف موبائل کمپنیوں کے ٹاور موجود ہیں،جن میں سے بیشتر نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیئے ،حکومت پنجاب نے سرگودھا ڈویژن میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا جس میں واضع کیا گیا ہے کہ اپنے اپنے علاقے میں لگے ہوئے تمام موبائل کمپنیوں کے ٹاورز کی مفصل روپورٹ بنا کر بھجوائے اور ساتھ ہی ساتھ ایسے تمام ٹاور جنہوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے ان کو پابند کیا جائے کے وہ اپنے قانونی تقاضے پورے کریں جس میں نقشہ کی منظوری جگہ کی کمرشل فیس کے علاوہ دیگر قانونی معاملات کو مکمل کر کے ان کو ریگولر کیا جائے بصورت دیگر ایسے تمام ٹاورز کو سیل کر دیا جائے گا، جنہوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئی