چیئرمین نیب نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء الله زہری‘ میئر کراچی وسیم احمد‘ سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور رکن پنجاب اسمبلی مہر اعجاز کے خلاف الگ الگ کیسوں کی انکوائریوں کی منظوری دیدی

بدھ 30 مئی 2018 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 30 مئی 2018ء) چیئرمین نیب نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء الله زہری‘ میئر کراچی وسیم احمد‘ سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور رکن پنجاب اسمبلی مہر اعجاز کے خلاف الگ الگ کیسوں کی انکوائریوں کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سردار ثناء الله زہری پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے اور چیئرمین نیب کو اس حوالے سے شکایت موصول ہوئی تھی چیئرمین نیب نے سردار ثناء الله زہری کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری دیدی۔

میئر کراچی وسیم احمد کے خلاف سرکاری فنڈز میں دس ارب روپے کی خرد برد کا الزام ہے چیئرمین نیب نے میئر کراچی کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دیدی جبکہ سابق وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری ہوگی اور لیہ سے رکن پنجاب اسمبلی مہر اعجاز احمد کے خلاف سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری ہوگی۔