امن اور استحکام کے راستے پر آگئے مگر کام ابھی مکمل نہیں ہوا ،ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف کو بلوچستان سے متصل افغان سرحد پر باڑ لگانے، کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بریفنگ دی گئی

بدھ مئی 20:43

ْکوئٹہ/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قوم کی قربانیوں سے ہم امن اور استحکام کے رستے پر آگئے ہیں تاہم کام ابھی مکمل نہیں ہوا، حاصل کامیابیوں سے ہمیں دیرپا امن حاصل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آپریشنز میں نوجوان افسروں کی کارکردگی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر جنرل قمر باجوہ کو بلوچستان سے متصل افغان سرحد پر باڑ لگانے، کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے معاشی، اقتصادی و سیکیورٹی اقدامات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Your Thoughts and Comments