دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے تباہ، دو اہلکار شہید ہوگئے‘ آئی ایس پی آر

بدھ مئی 23:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے تباہ، دو اہلکار شہید، تین زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے دو سپاہی سلیم اور لاس نائیک مومن شہید ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والے تین سپاہیوں سردار اکبر، شاکر اور عاصم مختیار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Your Thoughts and Comments