عدالت میں نکاح ثابت ہو جانے پرمیرا بڑی مشکل میں پھنس گئیں،شوہر نے بڑا قدم اٹھا لیا

نکاح پر نکاح کرنے پر عتیق الرحمان کا اداکارہ میرا کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا

بدھ 30 مئی 2018 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 30 مئی 2018ء):عدالت میں نکاح ثابت ہو جانے پرمیرا بڑی مشکل میں پھنس گئیں،شوہر نے بڑا قدم اٹھا لیا۔ نکاح پر نکاح کرنے پر عتیق الرحمان کا اداکارہ میرا کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات عدالت میں نکاح ثابت ہو جانے پرمیرا بڑی مشکل میں پھنس گئیں،شوہر نے بڑا قدم اٹھا لیا۔

نکاح کی موجودگی میں ایک اور نکاح کرنے پر میرا کے شوہر عتیق الرحمان فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس بات پر اداکارہ میرا کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔اس موقع پر عتیق کا کہنا تھا کہ میرا اب غیر شادی شدہ ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتی بلکہ وہ شادی شدہ ہے اور میری بیوی ہے۔انکا کہنا تھا کہ میرا میں اچھی بیوی والی کوئی بات نہیں ہے،شادی کے بعد میرے اور میرا کے مابین اکثر جھگڑا رہتا تھا ۔

(جاری ہے)

میرا یہ چاہتی تھی کہ میں اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دوں ۔انکا کہنا تھا کہ کو انڈا تک نہیں ابالنا آتا آپ خود ہی اندازہ لگائیں کہ وہ کس طرح کی بیوی ہو گی۔اس موقع پر عتیق کا مزید کہنا تھا کہ میرے نکاح میں ہونے لے باوجود میرا نے کیپٹن نوید سے نکاح کر لیا جس پر میں انکو سزا دلانے کے لیے عدالت میں جاوں گا۔یاد رہے کہ پیر کے روز لاہور کی ایک فیملی کورٹ نے 9 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔ عدالت نے 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں اداکارہ میرا کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے عتیق الرحمان سے ان کے نکاح کو حقائق پر مبنی قرار دیا۔ واضح رہے کہ ادکارہ میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کا کیس فیملی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔