نوازشریف نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت میں وقفہ کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ،ْ صحافیوں اور وکلاء کو مجموعہ وظائف بطور تحفہ دیا

جمعرات 31 مئی 2018 18:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء)سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت میں وقفہ کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ،ْ وکلاء اور صحافیوں کو مجموعہ وظائف بطور تحفہ دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کی،اس موقع پر سابق وزیراعظم اپنے داماد کے ہمراہ پیش ہوئے،کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران تاحیات قائد ن لیگ نے احتساب عدالت کے جج محمدبشیرکو مجموعہ وظائف بطورتحفہ دیا،انہوں نے صحافیوں،وکلااورعدالتی اہلکاروں کوبھی مجموعہ وظائف ہدیہ کیااور ساتھ سب کو مجموعہ وظائف پڑھنے کی درخواست بھی کی۔