حیرت ہے شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدگی میں فرق کا احساس نہیں، چودھری نثار

بچپنا وہ عمل ہے جو شہباز شریف کی پارٹی قیادت نے اس وقت روا رکھا ہوا ہی, شہباز شریف کو میرا مشورہ ہے کہ وہ 30 سال پرانی باتوں کا تذکرہ نہ کریں ، موجودہ گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پر توانائیاں خرچ کریں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان کا شہباز شریف کے بیان پر اپنا ردعمل

جمعرات 31 مئی 2018 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدگی میں فرق کا احساس نہیں، بچپنا وہ عمل ہے جو وزیرِاعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی پارٹی قیادت نے اس وقت روا رکھا ہوا ہی, شہباز شریف کو میرا مشورہ ہے کہ وہ 30 سال پرانی باتوں کا تذکرہ نہ کریں اور موجودہ گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پر توانائیاں خرچ کریں۔

جمعرات کو وزیرِاعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حیرت ہے شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدگی میں فرق کا احساس ہی نہیں، بچپنا وہ عمل ہے جو شہباز شریف کی پارٹی قیادت نے اس وقت روا رکھا ہوا ہے اور غیر سنجیدگی یہ ہے کہ وہ بطور پارٹی صدر مداوے کیلئے کچھ نہیں کر پا رہے۔

(جاری ہے)

چودھری نثار نے کہا کہ میاں شہباز شریف کو میرا مشورہ ہے کہ وہ 30 سال پرانی باتوں کا تذکرہ نہ کریں اور موجودہ گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پر توانائیاں خرچ کریں۔

یاد رہے کہ اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ چودھری نثار میں بچپنا موجود ہے، وہ ناراض ضرور ہیں لیکن اللہ تعالی نے چاہا تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ چودھری نثار بڑے میاں صاحب کے زیادہ گہرے دوست ہیں۔ انہوں نے نواز شریف سے ہمیشہ میری شکایت لگائی۔