25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں تبدیلی نہیں ہونی چاہیے ، جب نتائج منظور شدہ پرنڈڈ پرفارمے پر نہیں دیے جاتے تو جھگڑا پڑا ہے ، پریزائیڈنگ آفیسر نتائج کو بروقت جلی حروف میں پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کرے ، وزیرقانون پنجاب رانا نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر پی ٹی آئی کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے ، پی ٹی آئی والوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نام دے کر واپس لیا اور یوٹرن لیا

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور زیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی لیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 31 مئی 2018 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں تبدیلی نہیں ہونی چاہیے ، جب نتائج منظور شدہ پرنڈڈ پرفارمے پر نہیں دیے جاتے تو جھگڑا پڑا ہے ، پریزائیڈنگ آفیسر نتائج کو بروقت جلی حروف میں پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کرے جبکہ وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر پی ٹی آئی کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے ، پی ٹی آئی والوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نام دے کر واپس لیا اور یوٹرن لیا۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں تبدیلی نہیں ہونی چاہیے ،الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کروائے ، ب نتائج منظور شدہ پرنڈڈ پرفارمے پر نہیں دیے جاتے تو جھگڑا پڑا ہے اس لئے انتخابات کی صبح پریزائیڈنگ بروقت جلی حروف میں پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کرے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر پی ٹی آئی کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے ، پی ٹی آئی والوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نام دے کر واپس لیا اور یوٹرن لیا۔