نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکےمعاملے پرمذاکرات بےنتیجہ ختم

نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ حکومت اور اپوزیشن کے ہاتھوں سے نکل کر پارلیمانی کمیٹی میں چلا گیا

جمعرات 31 مئی 2018 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء):نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکےمعاملے پرمذاکرات بےنتیجہ ختم ہو گئے۔ نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ حکومت اور اپوزیشن کے ہاتھوں سے نکل کر پارلیمانی کمیٹی میں چلا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں صوبائی حکومت کو ختم ہوئے آج تیسرا دن ہے لیکن اس کے باوجود ابھی تک خیبر پختونخوا میں نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ طے نہیں ہو سکا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکےمعاملے پر حالیہ مذاکرات بےنتیجہ ختم ہو گئے۔وزیراعلیٰ کی نامزدگی کامعاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلاگیا۔حکومت کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کیلیےاعجازاحمدقریشی اورحمایت اللہ کےنام پراصرار جاری رہا۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈرمنظورآفریدی اورجسٹس ریٹائرڈدوست محمدخان کےنام پرڈٹےرہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد معاملہ بے نتیجہ رہا جس کے بعد اب بات حکومت اور اپوزیشن کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

یاد رہے کہ 3دن قبل حکومت اور اپوزیشن میں منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہو گیا تھا لیکن خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے نگران وزیراعلیٰ کےلیے ایک غیر معروف صنعت کار منظور آفریدی کا نام تجویز کرنے کی اطلاعات پر اپوزیشن جماعتوں اور سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا جس کے بعد اب منظور آفریدی کا نام واپس لے لیا گیا تھا اور نگران وزیر اعلیٰ کے لیے دیگر ناموں پر غور کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اس کے بعد اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک آگیا اور حکومت اپنے آخری دن تک نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ نہ کر سکی۔

واضح رہے کہ منظور آفریدی سینیٹ انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ایوب آفریدی کے بھائی ہیں جو بعد میں خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے۔ منظور آفریدی پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے چچا زاد بھائی بھی ہیں جبکہ ان کے ایک چچا مسلم لیگ (ن) سے بھی منسلک رہے ہیں۔