سعودی عرب، غیر مسلموں کومساجد میں آنے کی اجازت دے دی گئی

بدھ 30 مئی 2018 10:20

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 30 مئی 2018ء) سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور ممتاز عالم دین ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے کہا ہے کہ غیر مسلم مساجد میں آجاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوان شاہی کے مشیر اور ممتاز عالم دین نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد نبوی شریف میں غیر مسلموں کی میزبانی کیا کرتے تھے اور نجران کے عیسائیوں کے لئے مسجد نبوی میں باقاعدہ خیمہ نصب کرایا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ غیر مسلم مساجد میں آجاسکتے ہیں اور مساجد کی اصلاح و مرمت کا کام بھی غیر مسلموں سے لیا جاسکتا ہے، بہتر ہے کہ مسلم ہنر مندوں کو ترجیح دی جائے۔

متعلقہ عنوان :