متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمت میں نمایاں اضافہ

بدھ 30 مئی 2018 12:15

ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 30 مئی 2018ء) متحدہ عرب امارات میں جون کے دوران پٹرول 14فلس اضافہ کا نیا نرخنامہ جاری ۔ العریبیہ نیوز کے مطابق اماراتی حکام کی طرف سے جون میںسوپر 98 پٹرول، خصوصی95 پٹرول اور ای پلس 91 پٹرول کی قیمت میں 14فلس کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے جاری کردہ نرخنامے کے بعد سوپر98 پٹرول 2.49 درہم میں فی لیٹر سے 2.63 درہم فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوگا۔ خصوصی95 پٹرول 2.37درہم فی کے بجائی2.51درہم فی لیٹر میں فروخت ہوگا جبکہ ای پلس91 پٹرول جو 2.30درہم فی لیٹر سے 2.44 درہم فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 15فلس کا اضافہ کیا گیا ہے جو اضافے کے بعد 2.71 درہم فی لیٹر کے حساب سے فروخت کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :