گمشدہ طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، مہاتیر محمد

بدھ مئی 14:29

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ نئے شواہد ملنے پر گمشدہ مسافر طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مہاتیر محمد کا کہنا تھا اس مرحلے پر کسی ایسی چیز کی تلاش جاری نہیں رکھی جا سکتی، جسے ڈھونڈا ہی نہ جا سکتا ہو۔ ملائشیا ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ370 8 مارچ 2014ء سے لاپتہ ہے۔ کوالالمپور سے بیجنگ جانے والی اس پرواز پر 239 افراد سوار تھے۔ منگل سے ہی کوالالمپور حکام کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کے بعد ایک نجی کمپنی نے جہاز کی تلاش روک دیتھی۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments