حملے میں زخمی ہونے کی افواہیں، سعودی ولی عہد کے ایک عمل نے تمام معاملہ ختم کردیا

سعودی شہزادے کی کابینہ اجلاس میں شرکت ، ارکان کا پرتپاک استقبال، اجلاس کے دوران ان کی تصاویر دیکھنے سے اس قسم کی کوئی بات ثابت نہیں ہوتی کہ وہ بیمار یا زخمی ہیں،عرب ٹی وی

بدھ مئی 16:51

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی ،عرب ٹی وی کے مطابق سعودی محل پر ہونے والے حملوں کے بعد سے ان کی صحت اور تندرستی کے حوالے سے میڈیا میں مختلف قسم کی چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہزادے نے اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل کے اجلاس میں خصوصی طورپر شرکت کی۔اس موقع پر کابینہ کے اراکین نے انہیں گرم جوشی سے خوش آمدید کہا اور ان کی درازی صحت کیلئے بھی کی۔ قبل ازیں اس قسم کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں کہ وہ گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ لیکن اجلاس کے دوران ان کی تصاویر دیکھنے سے اس قسم کی کوئی بات ثابت نہیں ہوتی کہ وہ بیمار یا زخمی ہیں۔

Your Thoughts and Comments