ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

ْگوگل کی برانڈ ویلیو 302 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے ،ْیپل کی برانڈ ویلیو 301 ارب ڈالر ہے ،ْرپورٹ

بدھ 30 مئی 2018 21:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 30 مئی 2018ء)ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل معروف کمپنی ایپل پر بازی لے گئی جس کے بعد گوگل دنیا کا نمبر ون ویلیوایبل برانڈ بن گیا۔

(جاری ہے)

گلوبل برانڈ کنسلٹنسی کی نئی تحقیق کے مطابق دنیائے ٹیکنالوجی میں سرچ پروڈکٹ نے ہارڈ ویئر پروڈکٹ کو مات دے دی ہے۔گوگل کی برانڈ ویلیو 302 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے جبکہ ایپل کی برانڈ ویلیو 301 ارب ڈالر ہے۔تیسرے نمبر پر 208 ارب ڈالر کے ساتھ ایمازون اور 201 ارب ڈالر کے ساتھ مائیکروسافٹ چوتھے نمبر ہے خیال رہے کہ یہ مذکورہ تمام کمپنیوں کا تعلق امریکا سے ہے۔