نہ ایمرٹس، نہ قطر، نہ ہی امریکی ائیرلائن، دنیا کی وہ ائیرلائن جس نے دنیا کی طویل ترین پرواز چلانے کا اعلان کردیا

سنگاپور ایئرلائن نے دنیا کی طویل ترین فلائٹ کا اعلان کردیا، سنگاپور ایئرلائن کی اس سروس میں 67 بزنس کلاس اور 94 پریمیئم اکانومی کلاس کی نشستیں ہوں گی

جمعرات 31 مئی 2018 12:25

سنگاپورسٹی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء)سنگاپور ایئرلائن نے دنیا کی طویل ترین فلائٹ کا اعلان کردیا، جس کا آغاز 11 اکتوبر سے ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنگاپور سے نیویارک تک یہ طویل ترین فلائٹ تقریباً 15 ہزار 3 سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور اس وقت دنیا کی سب سے طویل پرواز کرنے والی قطر ایئر لائن سے آگے بڑھ جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قطر ایئرویز کی طویل ترین فلائٹ کا فاصلہ ساڑھے 14 ہزار کلومیٹر ہے۔سنگاپور ایئرلائن کی اس سروس میں 67 بزنس کلاس اور 94 پریمیئم اکانومی کلاس کی نشستیں دستیاب ہوں گی۔مکمل سروس شروع ہونے کے بعد یہ فلائٹ روزانہ کی بنیاد پر سروس فراہم کرے گی۔یاد رہے کہ سنگاپور ایئرلائن اس سے قبل بھی 2013 تک نیویارک تک سروس فراہم کرتی رہی ہے، لیکن پھر فیول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے یہ سروس جاری نہ رہ سکی تھی

متعلقہ عنوان :