پی ٹی آئی کے پاس جو جادو کی چھڑی ہے وہ صادق اور امین لیڈر ہے ‘ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے سندھ میںاپنی نا اہلی سے ہماری حکومت کی راہ ہموار کر دی ‘ مسلم لیگ(ن) کی 5سالہ حکومت مکمل طور پر ناکام رہی ہے،حکمران اپنے پیچھے مہنگائی، غربت اور لوڈشیڈنگ کا تحفہ عوام کو دیکر جا رہے ہیں

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ مئی 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس جو جادو کی چھڑی ہے وہ صادق اور امین لیڈر ہے ،ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے سندھ میںاپنی نا اہلی سے ہماری حکومت کی راہ ہموار کر دی ہے، مسلم لیگ(ن) کی 5سالہ حکومت مکمل طور پر ناکام رہی ہے،حکمران اپنے پیچھے مہنگائی، غربت اور لوڈشیڈنگ کا تحفہ عوام کو دیکر جا رہے ہیں۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی 5سالہ حکومت مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ حکومت تعلیم، صحت اور معیشت کے محاذوں پر بھی مکمل ناکام رہی جس کے باعث آج پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

یہ لوگ اپنے پیچھے مہنگائی، غربت اور لوڈشیڈنگ کا تحفہ عوام کو دیکر جا رہے ہیں۔اس بات کا شدید خطرہ ہے کہ دو سے تین ماہ میں ڈالر کی قیمت کا تعین ہمارے ہاتھوں سے نہ نکل جائے۔

پاکستان تحریک انصاف آئندہ انتخابات کیلئے مکمل تیار ہے۔ ہم پورے پاکستان سے اپنے مظبوط امیدوار میدان میں کھڑے کریں گے۔ آصف زرداری اور ایم کیو ایک نے پاکستان کو اتنالوٹا ہے کہ لوگ کہ رہے ہیں کہ ان سے چور ہی بہتر تھے۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے سندھ میں ہماری حکومت کی راہ ہموار کر دی ہے۔ نگران وزیر اعظم کے طور پر ناصر الملک بہتر انسان ہیں جن کا کردار بھی اچھا اور شفاف ہے۔ امید ہے ناصر الملک اپنی نگرانی میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے پاس جو جادو کی چھڑی ہے وہ صادق اور امین اور ایماندار لیڈرہے جو ہمیں کامیاب کرائے گا

Your Thoughts and Comments