تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس، خیبرپختونخوا میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے حمایت اللہ اور اعجاز قریشی کے ناموں کی منظوری دی گئی

بدھ مئی 18:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کا اہم اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے اجلاس کی صدارت کی۔ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے حمایت اللہ اور اعجاز قریشی کے ناموں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب میں ناصر کھوسہ کی بطور نگران وزیراعلیٰ نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کی بھرپور تحسین کرتے ہوئے انضمام پر فاٹا کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ الیکشن کمیشن سے فاٹا میں انتخابات کی تیاریاں کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس مؤقف پر اتفاق کیا گیا کہ بہتر ہو گا اگر الیکشن کمیشن فاٹا میں انتخابات کی تاریخ مقرر کر دے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق تحریک انصاف انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ارشد داد کو ضلعی سطح پر مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پارلیمانی بورڈز کے اجلاس منعقد کرنے اور ٹکٹوں کے اجراء کا عمل شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں ٹکٹوں کی تقسیم سے پیدا ہونے والے ممکنہ تنازعات کے حل کیلئے حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔

Your Thoughts and Comments