الیکشن کمیشن :نگران وزیراعظم ،وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وصوبائی وزراء کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

بدھ 30 مئی 2018 20:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 30 مئی 2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران حکومت میں آنے والے وزیر اعظم سمیت چاروں وزراء اعلیٰ وفاقی اور صوبائی وزرا سے آثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی،الیکشن ایکٹ 2017کے مطابق نگران حکومت کے وزیر اعظم سمیت چاروں وزراء اعلیٰ اور وفاقی و صوبائی وزرا کو عہدہ سنبھالنے کے تین روز کے اندر اندر اپنی اور زیر کفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنی ہونگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق ملک میں نگران حکومت کے قیام کے تین روز کے اندر اندر نگران وزیر اعظم سمیت چاروں صوبائی وزرا اعلیٰ اور وفاقی و صوبائی وزرا کو اپنے اور زیر کفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانی ہونگی الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017کے تحت نگران دور حکومت میں شامل تمام عہدیداروںپر لازم ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے تین دنوں کے اندر اندر اپنے اور اپنے شریک حیات ،بچوں اور دیگر زیرکفالت افراد کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات مجوزہ فارم ب پر الیکشن کمیشن کو فراہم کریں۔اعجاز خان