قومی اسمبلی ، تحریک انصاف کا نواز شریف کو پارلیمنٹ طلب کر کے بیان پر وضاحت دینے کا مطالبہ

اسد درانی کو جی ایچ کیو بلانے سے اچھی روایت قائم ہوئی ، اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ،یہ پارلیمان بھی نوازشریف کے بیان پر ان سے پوچھے کہ ان کے بیان پر بھارت میں خوشی کے شادیانے کیوں بجے ، نوازشریف کو بلایا جائے اور پوچھا جائے کہ انہوں نے وہ بیان کیوں دیا جو مودی کا بیانیہ ہے،پی ٹی آئی رکن علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

بدھ 30 مئی 2018 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 30 مئی 2018ء) قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن علی محمد خان نے نواز شریف کو پارلیمنٹ بلا کر اپنے بیان کی وضاحت دینے کا مطالبہ کر دیا اور کہا ہے کہ اسد درانی کو جی ایچ کیو بلانے سے اچھی روایت قائم ہوئی ، اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ،یہ پارلیمان بھی سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیان پر ان سے پوچھے کہ ان کے بیان پر بھارت میں خوشی کے شادیانے کیوں بجے ، نوازشریف کو بلایا جائے اور پوچھا جائے کہ انہوں نے وہ بیان کیوں دیا جو مودی کا بیانیہ ہے۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ شانگلہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بقایا جات نہیں ملے ، موٹر وے پر کیا عام پاکستانی کا حق نہیں ہے ، یہاں جو ہوٹل بنے ہیں کیا عام ڈرائیور وہاں روٹی بھی کھا سکتا ہی جی ٹی روڈ پر چھوٹے ڈھابے بھی ہوتے تھے ، انہوں نے کہا کہ ہم پمز اور پولی کلینک بھی ٹھیک نہیں کر سکتے ، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی ہمارے نوکر ہیں ، ان کو ہمارے پیسے سے تنخواہ ملتی ہے ، ہم لوگ رات کو 2 بجے بھی جواب دیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اسد درانی کو جی ایچ کیو بلانے سے اچھی روایت قائم ہوئی ، اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ پارلیمان بھی سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیان پر پوچھے کہ ان کے بیان پر بھارت میں خوشی کے شادیانے کیوں بجے ، نوازشریف کو بلایا جائے اور پوچھا جائے کہ انہوں نے وہ بیان کیوں دیا جو مودی کا بیانیہ ہے ۔