آج پیپلزپارٹی کے کیسز ختم ہو رہے ہیں ، کیا زرداری صاحب نے کوئی ڈیل کر لی ہے،ایم کیو ایم پاکستان

پیپلز پارٹی سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے جو سندھ کی دولت کو لوٹ کر کھا گئے ، کہاں گئے نیب کے چیئرمین اور کہاں گئے چیف جسٹس،ا یان علی کس کے پیسے لیکر جارہی تھی ایم کیو ایم پاکستان کے معصوم بچوں پر منی لانڈرنگ کے کیس بن گئے لیکن جو سندھ کو کھا گئے ان کا کچھ نہیں ہوا، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سید وسیم حسین کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

بدھ 30 مئی 2018 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 30 مئی 2018ء) قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سید وسیم حسین نے کہا ہے کہ آج پیپلزپارٹی کے کیسز ختم ہو رہے ہیں ، کیا زرداری صاحب نے کوئی ڈیل کر لی ہے، ان سب کا احتساب ہونا چاہیے جو سندھ کی دولت کو لوٹ کر کھا گئے ، کہاں گئے نیب کے چیئرمین اور کہاں گئے چیف جسٹس،ا یان علی کس کے پیسے لیکر جارہی تھی ،وہ پیسے کس کے تھے،ایم کیو ایم پاکستان کے معصوم بچوں پر منی لانڈرنگ کے کیس بن گئے لیکن جو سندھ کو کھا گئے ان کا کچھ نہیں ہوا۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کر تے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید وسیم حسین نے کہا کہ میں پانچ سال ایوان میں بیٹھ کر اپنے شہر کیلئے آواز بلند کرتا رہا کہ حیدرآباد شہر کو یونیورسٹی دی جائے، نہ وہاں یونیورسٹی دی گئی اور نہ ہی نوکریاں دی گئیں ۔

(جاری ہے)

منتخب لوگوں کے ساتھ یہ زیادتیاں ہوں تو کون ہمیں ووٹ دیں گے ، میں پانچ سال بعد حلقے میں جائوں گا تو کیا کہوں گا ، نہ (ن) لیگ تعریف کروں گا نہ پیپلزپارٹی کی تعریف کروں گا ، سارے سیاستدان اپنا احتساب کریں ، سندھ میں اپنے اردو بولنے والوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے ،چیف جسٹس اور نیب سندھ میں آئیں ۔

وسیم حسین نے کہا کہ آج پیپلزپارٹی کے کیسز ختم ہو رہے ہیں ، کیا زرداری صاحب نے کوئی ڈیل کر لی ہے ان سب کا احتساب ہونا چاہیے جو سندھ کی دولت کو لوٹ کر کھا گئے ، کہاں گئے نیب کے چیئرمین اور کہاں گئے چیف جسٹس ، تمام لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے ۔میں کسی سیاستدان کا شکریہ نہیں کروں گا جنہوں نے پاکستان کی دولت کو لوٹا ہے ، بی ایم ڈبلیو گاڑیاں رکھی ہوتی ہیں اور گوشواروں میں 5ہزار ٹیکس بھر رہے ہوتے ہیں ، جنہوں نے پاکستان کی دولت لوٹی ہے سارے چور ہیں ،ا یان علی کس کے پیسے لیکر جارہی تھی ،وہ پیسے کس کے تھے ،انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان معصوم بچوں پر منی لانڈرنگ کے کیس بن گئے لیکن جو سندھ کے اندر کھا گئے ان کا کچھ نہیں ہوا۔