نگران وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا کے معالے پر صوبائی حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ،معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا

جمعرات 31 مئی 2018 23:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء) نگران وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا کے معالے پر صوبائی حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے اعجاز احمد قریشی اور حمایت اللہ کے نام پر اصرار کیا تا ہم اپوزیشن لیڈر لطف الرحمان منظور آفریدی اور جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کے نام پر ڈٹے رہے زرائع کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی حکومت اورا پوزیشن کے تین تین اراکین پر مشتمل ہو گی۔

پارلیمانی کمیٹی 3 دن میں چاروں ناموں میں سے ایک کا چناؤ کر ے گی تا ہم کمیٹی کا کسی نام پر اتفاق نہ ہو پایا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔