قومی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل

وزارت پارلیمانی امور نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

جمعرات 31 مئی 2018 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء):قومی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل ہو گئی۔ وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جمہوریت ایک سنرہے دور میں داخل ہو رہی ہے۔مسلم لیگ ن کی پانچ سالہ حکومت اپنی آئینی مست مکمل کر رہی ہے۔پاکستان ایک تاریخی موڑ پر کھڑا ہے جہاں پر پاکستان اپنی تاریخ میں دوسری مرتبہ جمہوری دور کو مکمل کر رہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومت کے بعد آج مسلم لیگ ن کی جمہوری حکومت بھی رخصت ہونے کو تیار ہے۔قومی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل ہو گئی۔2013 کے انتخاب کے بعد سے شروع ہونے والے یہ جمہوری سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

اس آئنی مدت میں قومی اسمبلی نے بہت سے اتار چڑھاو دیکھے۔

اسی اسمبلی میں نواز شریف کو تیسری بار ملک کا منتخب وزیر اعظم چنا گیا۔اسی اسمبلی میں نواز شریف کی رخصت کے بعد شاہد خاقان عباسی نے بھی ملک کی سربراہی سنبھالی ۔2014 کے دھرنے میں اس اسمبلی کے گرد پاکستان تحریک انصاف نے دھرنا بھی دیا اور پھر اسی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت بھی ۔اس اسمبلی میں نیشنل ایکشن پلان ، انتخابی اصلاحات سمیت متعدد قوانین پاس ہوئے تو ختم نبوت کی شق میں ترمیم کے مسئلے پر مسلم لیگ ن کی حکومت کو فیض آباد دھرنے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

فاٹا کا انضمام اس دور کی شاندار پیش رفت رہی۔آج جب جمہوری حکومت اپنی مدت مکمل کر کے رخصت ہو رہی ہے تو اس حوالے سے ملک بھر میں یہی آواز ہے کہ خدا کرے کہ ملک میں جمہوری روایات کا تسسل اپنی جڑیں مضبوط بنائے اور انتقال اقتدار کا یہ جمہوری عمل جاری و ساری رہے۔انتقال اقتدار کا یہ جمہوری عمل جاری و ساری رہے۔