پاکستان میں الیکشن کون جیتے گا، درست پیشن گوئیوں کیلئے مشہور عالمی جریدے نے پیشن گوئی کردی

برطانوی جریدے کی آئندہ انتخابات میں (ن)لیگ کے جیتنے کی پیشگوئی، (ن) لیگ پنجاب میں بھاری مینڈیٹ کیساتھ کامیاب ہوگی، شہباز شریف پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے،نواز شریف پارٹی قیادت سنبھال لیں گے،بجٹ خسارہ اور پاکستان میں معاشی عدم استحکام آنے والی حکومت کیلئے بڑے چیلنجز ہوں گے، پاکستان کی موجودہ خارجہ اور سیکیورٹی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی ، نئی حکومت کے عدلیہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری نہیں آئے گی،برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ

جمعرات مئی 22:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) برطانوی جریدے نے آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے جیتنے کی پیشگوئی کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)پنجاب میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب ہوگی، شہباز شریف پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے،نواز شریف پارٹی قیادت سنبھال لیں گے،بجٹ خسارہ اور پاکستان میں معاشی عدم استحکام آنے والی حکومت کے لیے بڑے چیلنجز ہوں گے، پاکستان کی موجودہ خارجہ اور سیکیورٹی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی ، نئی حکومت کے عدلیہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری نہیں آئے گی ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پاکستان مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کی پیش گوئی کردی ہے، جریدے نے پاکستان کے عام انتخابات 2018 پر اپنا ذاتی تجزیہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے اور نواز شریف پارٹی قیادت سنبھال لیں گے۔

(جاری ہے)

کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب ہوگی، جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں دوسری سیاسی جماعتوں کے لیے کوئی خوش خبری نہیں ہے۔جریدے نے لکھاہے کہ بجٹ خسارہ اور پاکستان میں معاشی عدم استحکام آنے والی حکومت کے لیے سب سے بڑے چیلنجز ہوں گے، جریدے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ خارجہ اور سیکیورٹی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی جب کہ نئی حکومت کے عدلیہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری نہیں آئے گی جس سے سیاسی عدم استحکام موجود رہے گا۔

Your Thoughts and Comments