ایف آئی اے نے کہا کہ 2011میں وزیراعظم نے دس بارہ کروڑ فنڈز جاری کئے تھے اس میں خرد برد ہوئی ہے،

کیا ان کو یہ پتہ نہیں کہ جو فنڈز ملتے ہیں وہ ڈیپارٹمنٹ کو جاتے ہیں پیپلز پارٹی کے رہنماء یوسف تالپورکاقومی اسمبلی میں اظہار خیال

جمعرات 31 مئی 2018 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء یوسف تالپور نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی پریس ریلیز کہا گیاہے کہ 2011میں وزیراعظم نے دس بارہ کروڑ فنڈز جاری کئے تھے اس میں خرد برد ہوئی ہے، کیا ان کو یہ پتہ نہیں کہ جو فنڈز ملتے ہیں وہ ڈیپارٹمنٹ کو جاتے ہیں،کسی ممبر کو نہیں ملتے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر تے ہوئے پیپلز پا رٹی کے رکن یوسف تالپور نے کہا کہ کل ایف آئی اے نے پریس ریلیز نکالا ہے جس میں کہا گیا کہ 2011میں وزیراعظم نے دس بارہ کروڑ فنڈز جاری کئے تھے اس میں خرد برد ہوئی ہے، کیا ان کو یہ پتہ نہیں کہ جو فنڈز ملتے ہیں وہ ڈیپارٹمنٹ کو جاتے ہیں، کسی ممبر کو نہیں ملتے،2011میں فلڈز آئے تھے اور عمر کوٹ آدھے سے زیادہ ڈوب گیا تھا۔