دوستی ختم! شہباز شریف نے چوہدری نثار کی سیاست کا جنازہ نکال دیا

شہباز شریف نے بھی چوہدری نثار کو ن لیگ کے فیصلہ سازی کے معاملات سے بے دخل کردیا مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹوں کی تقسیم پر 37رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ، شاہد خاقان عباسی، راجہ ظفر الحق ،مریم نواز ،خواجہ محمد آصف ، سعد رفیق ،احسن اقبال ،پرویز ملک ،غلام دستگیر سمیت دیگر شامل، شہباز شریف صدارت کریں گے، جبکہ چوہدری نثار کو شامل نہیں کیا گیا

جمعرات 31 مئی 2018 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ن لیگ کے فیصلہ سازی کے معاملات سے بے دخل کردیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹوں کی تقسیم پر 37رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے، پارلیمانی بورڈ میں شاہد خاقان عباسی، راجہ ظفر الحق ،مریم نواز ،خواجہ محمد آصف ، سعد رفیق ،احسن اقبال ،پرویز ملک ،غلام دستگیر سمیت دیگر شامل ہیں، شہباز شریف صدارت کریں گے جبکہ چوہدری نثار کو بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے آئندہ عام انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم پر 37 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ میں پارٹی کے مرکزی اور اہم رہنما شامل ہیں۔ تاہم سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اس بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ میں شاہد خاقان عباسی، راجہ ظفر الحق ،مریم نواز ، خواجہ محمد آصف ، خواجہ سعد رفیق ،احسن اقبال ،پرویز ملک ،غلام دستگیر ،چوہدری شیر علی ،حمزہ شہباز ، پرویز رشید ،رانا تنویر حسین ،چوہدری محمد برجیس طاہر ،سردار مہتاب احمد ،امیر مقام ،رحمت سلام خٹک ،شاہ محمد شاہ ،جنرل (ر) قادر بلوچ ،سردار ثناء اللہ زہری ،طارق فضل چوہدری ، چوہدری تنویر ،نزہت عامر صادق ،بیگم عشرت اشرف ، مشاہد اللہ خان ،مرتضیٰ جاوید عباسی ،پیر صابر شاہ ،میاں جاوید لطیف ،سردار یعقوب ناصر ، بلیغ الرحمان ، چوہدری سعود مجید ، ملک ندیم کامران ، ارشد لغاری ،سائرہ افضل تارڑ ،سلیم ضیاء چوہدری اور تنویر الحسن شامل ہیں ۔

بورڈ آئندہ الیکشن کے حوالے سے ٹکٹوں کے فیصلے کرے گا ۔ جبکہ آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی یہی بورڈ کئی اہم فیصلے کرے گا۔