عمران خان نے سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے تحریک انصاف کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

شاہ محمود قریشی این اے 221، علی زیدی این 244 سے انتخاب لڑیں گے، عمران اسماعیل پی ایس 111اور حلیم عادل شیخ پی ایس 99 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے

جمعرات 31 مئی 2018 23:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء):عمران خان نے سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے تحریک انصاف کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا. شاہ محمود قریشی این اے 221، علی زیدی این 244 سے انتخاب لڑیں گے جبکہ عمران اسماعیل پی ایس 111اور حلیم عادل شیخ پی ایس 99 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا وقت قریب آ چکا ہے ۔سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے اہم داروں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اس حوالے سے جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں وہیں انکی جانب سے عوام کو راغب کرنے کے لیے اپنے اپنے منشور کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اس چیز کا بھی حتمی فیصلہ کیا جا رہا ہے کہ کون سا سیاسی نام کس سیاسی شخصیت کو پچھاڑنے کے لیے میدان میں اترے گا۔عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے بھی حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے کے لیے شیڈول جاری کر دیا تھا تاہم تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے تحریک انصاف کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی این اے 221 ، عارف علوی این 247 سے انتخابات لڑیں گے۔دوسری جانب علی زیدی این اے 244، لیاقت جتوئی این اے 234 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔طاہر حسین این اے 206،مبین احمد این اے 207،محمد حکم 227,زولفقار شاہ 226,ملک پہاڑ خان 233,کریم جتوئی این اے235 ، سیف 245سے امیدوار ہیں۔اسی طرح صوبائی امیدواروں میں عمران اسماعیل پی ایس 111،حلیم عادل شیخ پی ایس 99شہریار شر پی ایس 18،افتخار احمد پی ایس 21،غلام عباس پی ایس 22 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔اس کے علاوہ غلام شاہ مردان پی ایس 23 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑیں گے۔