سعودی عرب کے اہم ترین شعبے میں غیر ملکیوں کیخلاف کریک ڈاون شروع

سعودی عرب میں موبائل مارکیٹ کی تین ہزار سے زیادہ دکانوں پر چھاپے

جمعرات 31 مئی 2018 10:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے متعلقہ سرکاری ادارو ں نے موبائل مارکیٹ کی سعودائزیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے مملکت کے مختلف علاقوں میں 2018ء سے لے کر اب تک تجارتی مراکز پر 32018چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق وزارت محنت و سماجی بہبود اور سرکاری ادارو ں کی جانب سے مارے گئے چھاپوں کے دوران 30590 تجارتی ادارے قانون کے پابند نکلے جبکہ 1428ادارروں نے سعودائزیشن کی پابندی نہیں کی۔ وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتایا کہ تمام شہری’’ معا للرصد‘‘ایپلی کیشن کے ذریعے موبائل مارکیٹ میں ہونے والی خلاف ورزیوں کی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :