بھارت، توقع سے کم نمبر آنے پر دسویں کلاس کے 2 طلبہ کی خودکشی

جمعرات 31 مئی 2018 10:50

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء) سینٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے دسویں کلاس کے امتحانات میں متوقع اچھے نمبر حاصل کرنے میں ناکامی پر دو طالب علموں نے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پنکھوں سے لٹک کر خود کشی کرنے والے طلبہ کی شناخت 17سالہ روہت کمار، 15سالہ پرگیہ پانڈے کے ناموں سے کی گئی ہے۔

روہت دہلی کے دوارکا کے ایم آر وویکا نند ماڈل سکول کا طالب علم تھا جس نے 59 فیصد نمبر حاصل کئے جبکہ 15سالہ پرگیہ پانڈے دہلی وسنت کنج کی رہائشی تھی جس نے 70فیصد نمبر حاصل کئے درایں اثنا ریان انٹرنیشنل سکول کی 17سالہ خوشبونے 2 مضامین میں فیل ہونے کے بعد پنکھے سے پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

متعلقہ عنوان :