عمرے کیلئے سعودی عرب جانے والے ہوشیار خبردار، ویزے کی مقررہ مدت سے ایک منٹ بھی زائد قیام کرنے پر ملی گی سخت ترین سزا

سعودی عرب میں عمرہ ویزے کی مدت سے زائد قیام پر 50 ہزار ریال جرمانہ، چھ ماہ قید، غیر ملکی عمرہ زائرین اپنے طے شدہ سفری شیڈول کے مطابق ویزے کے خاتمے سے قبل اپنے ممالک کو لوٹ جائیں،ہدایت

جمعرات مئی 12:18

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء)سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس [جوازات] کے مطابق عمرے کے لئے دنیا بھر سے آںے والے زائرین کو ویزے کی میعاد سے زائد دیر قیام کی صورت میں ڈی پورٹ ہونے سے قبل 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ اور چھ ماہ قید تک سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی محکمے نے ایک بیان میں تمام غیر ملکی عمرہ زائرین کو تلقین کی کہ وہ اپنے طے شدہ سفری شیڈول کے مطابق ویزے کے خاتمے سے قبل اپنے ممالک کو لوٹ جائیں۔

جوازات نے عمرے کے لئے آںے والے زائرین کو ہدایت جاری کی کہ عمرے کے ویزے پر آنے والے افراد کو مکہ، جدہ اور مدینہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔سعودی ادارہ برائے شماریات کے مطابق سال 2017ء کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ 79 ہزار 306 افراد نے عمرہ ادا کیا۔ ان افراد میں سے 65 لاکھ 32 ہزار 74 افراد بیرون ملک سے آئے تھے۔

Your Thoughts and Comments