چند طالبان امن مذاکرات میں میں دلچسپی رکھتے ہیں، امریکی جنرل

امن کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مذاکرات کے لیے کئی راستے کھل گئے ہیں،میڈیاسے گفتگو

جمعرات 31 مئی 2018 12:25

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء)کابل میں اعلیٰ امریکی کمانڈر نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے کچھ عناصر امن مذاکرات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔جرمن ریڈیو کے مطابق امریکی محکمہ فاع پینٹاگون میں نکولسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مذاکرات کے لیے کئی راستے کھل گئے ہیں۔

کابل میں اپنے دفتر سے بات کرتے ہوئے نکولسن کا کہنا تھا کہ وہ کسی کا نام ظاہر نہیں کرسکتے تاہم امن مذاکرات کو سر انجام دینے کے لیے خفیہ طور پر بات چیت جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت خفیہ طور پر بات چیت اور سفارتی کام کیا جا رہا ہے جو ہر سطح پر جاری ہے تاہم ہم درمیانے درجے اور سینیئر طالبان رہنماؤں کو افغان کے ساتھ ملتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ غیر واضح بین الاقوامی تنظیمیں، غیر ملکی حکومتیں اور دلچسپی رکھنے والے لوگ اس کام میں ملوث ہیں۔نکولسن کا کہنا تھا کہ طالبان کے اندر جنگ کے خاتمے کے لیے گہما گہمی پائی جاتی ہے جبکہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن لانے کے لیے پیشکشوں پر کئی متفقہ مفادات بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کر رہے ہیں کہ مصالحتی مذاکرات میں بہت صلاحیت موجود ہے۔