چین نے سائیلنٹ ہنٹر نامی اینٹی ڈرون لیزر ہتھیار تیار کر لیا، متعدد ممالک کا خریداری میں دلچسپی کا اظہار

جمعرات 31 مئی 2018 14:26

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء)چین نے اینٹی ڈرون لیزر ہتھیارتیار کرلیا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی مدد مل سکتی ہے ۔ چین کی پولی ٹیکنالوجیز کارپوریشن نے نے گذشتہ ہفتے قزاخستان میں منعقدہ نمائش میں یہ سائیلنٹ ہنٹر نامی اینٹی ڈرون ہتھیار پیش کیا جو کہ ہتھیاروں کے نظاموں اور جنگی آلات کی بین الاقوامی نمائش میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس نمائش میں 55 سے زائد ممالک اور ریجنز کی400 سے زائد کمپنیوں نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر متعدد ممالک نے اس ہتھیار کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیااور اس اینٹی ڈرون ہتھیار کی بڑے پیمانے پر طلب دیکھنے میں آئی کیونکہ متعدد ممالک کی پولیس اور فوج نے اس کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ مبصرین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ہتھیار سے پولیس اور انسداد دہشت گردی کا کام کرنے والے اداروں کو بڑی مدد ملے گی ۔ اس سائیلنٹ ہنٹر ہتھیار کو یہ ادارے انسداد دہشت گری کے لئے بڑے موثر انداز میں استعمال کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :