حوثیوں کا سرکاری ملازمین کو زبردستی دوسرے شہروں میں جنگ لڑنے کا حکم

الحدیدہ گورنری اور دوسرے محاذوں پر لڑائی میں حصہ لیں،تنخواہ فوری اداکی جائیگی

جمعرات 31 مئی 2018 23:49

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء)حوثی باغیوں کی جانب سے یمن میں جاری جنگ میں عام شہریوں کو جھونکنے کی سازشیں جاری ہیں،حوثی ملیشیا نے دارالحکومت صنعاء کے سرکاری ملازمین کو بھی جنگ کا ایندھن بنانے کی اور انہیں زبردستی محاذ جنگ پر جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق حوثی شدت پسندوں کی جانب سے صنعاء کے سرکاری اداروں کے ملازمین سے کہا گیا کہ وہ الحدیدہ اور دوسرے شہروں میں جاری لڑائی میں شمولیت اختیار کریں،حوثی باغیوں نے فوجیوں،ٹریفک پولیس اور پولیس کے دوسرے شعبوں میں کام کرنیوالے سرکاری ملازمین کو کئی گروپوں میں تقسیم کیا اور ان کی درجہ بندی کیساتھ انہیں محاذ جنگ پر جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے،حوثی باغیوں کی جانب سے سرکاری ملازمین سے کہا گیا کہ وہ الحدیدہ گورنری اور دوسرے محاذوں پر لڑائی میں حصہ لیں تو ان کی تنخواہ فوری ادا کردی جائیگی،سرکاری سیکیورٹی اداروں کے ملازمین نے حوثیوں کی جانب سے جنگ میں جھونکے جانے کی سازشین مسترد کردی ہیں،تاہم اس حوالے سے سرکاری ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ 2سال سے حوثیوں کے زیرتسلط علاقوں میں اپنی ڈیوٹی بھی انجام دے رہے ہیں مگرانہیں تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :