امریکا اور یورپی یونین مابین تجارتی خلیج بڑھنے لگی،امریکہ اضافی محصولات عائد کرنے کو تیار

یورپی یونین نے امریکہ سے تجارتی جنگ ٹالنے کی بھرپور کوشش کی لیکن بے سود، جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر

جمعرات مئی 23:56

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء)امریکا اور یورپی یونین مابین تجارتی خلیج بڑھنے لگی ہے، امریکی صدر یورپی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کے لئے تیار ہیں،یورپی یونین نے امریکہ سے تجارتی جنگ ٹالنے کی بھرپور کوشش کی لیکن تمام کوششیں بے سود رہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور یورپی یونین کے مابین تجارتی تنازعے میں محاذ آرائی کے آثار نمایاں طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی فولاد اور المونیم کی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس سلسلے میں یورپ کو حاصل استثنی کی مدت(آج) جمعے کو ختم ہو رہی ہے۔ جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر کے بقول یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کو ٹالنے کی پوری کوشش کی ہے۔ آلٹمائر نے حال ہی میں امریکی وزیر تجارت ولبر روس سے ملاقات بھی کی تھی۔

Your Thoughts and Comments