کراچی ،بلال کالونی سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہوگیا

نازیہ کواسی کے شوہر، ساس اورنند نے مل کرقتل کیا،ملزمان نے واردات کا اعتراف کرلیا

جمعرات 31 مئی 2018 23:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء)گزشتہ ہفتے بلال کالونی سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اورحوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی، 24 مئی کو نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی سے ملنے والی خاتون نازیہ کی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔

(جاری ہے)

نازیہ کواسی کے شوہر، ساس اورنند نے مل کرقتل کیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتارملزموں نے نازیہ کے قتل کا اعتراف کرلیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی قتل کے واضح شواہد مل گئے جہاں مقتولہ کا گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا اورپھرخود کشی کا رنگ دے دیا گیا۔واضح رہے کہ پولیس نے واقعے کے روزمقتولہ کے شوہرکو حراست میں لیا تھا اورشوہرکے اعتراف جرم اور نشاندہی پر نازیہ کی ساس اور نند کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :