پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل کی علی الصبح کارروائی، روح افزا اور جام شیریں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

جعلی مشروب کی 900تیار،2800خالی بوتلیں، مشینیں ضبط،مقدمہ درج ،عوام سے گزارش ہے کہ ہمیشہ معیاری اشیاء خورونوش خرید یں، نورالامین مینگل

جمعرات 31 مئی 2018 23:26

لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل نے رمضان میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے روح افزا اور جام شیریں بنانے والی فیکٹری سیل کر دی۔جعلی روح افزاء اور جام شیریں کی 900سے زائد تیار ، 2800خالی بوتلیں، بھاری مقدار میں پیکنگ مٹیریل،3 مشینیں، 4فلنگ سلنڈرز، 2پیکنگ مشینیوں سمیت تمام سامان اکھاڑ کر ضبط کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ویجیلنس نے علی الصبح ملاوٹ مافیاکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے روح افزا اور جام شیریں بنانے والی فیکٹری پکڑلی۔یاد رہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز جعلی جام شیریںتیار کرنے والی فیکٹری کو پہلے شاد باغ سے ختم کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

جعلی مشروب بنانے والی فیکٹری کو جڑ سے ختم کرنے کے بعد ویجیلنس سیل کی ریکی ٹیم کی جانب سے فیکڑی مالک پر نظر رکھی گئی تھی۔

جعل سازی کا مکروہ دھندہ شاہدرہ میں دوبارہ شروع کرتے ہی ویجیلنس سیل نے کاروائی کرکے فیکٹری کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔ جس میں جعلی شربت کی بڑی کھیپ عید کے دنوں میں سپلائی کرنے کے لیے تیار کی جا رہی تھی۔جعلی مشروب کا زہر تیار کرنے والے فیکٹری مالک کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ جام شیریں اور کولا ڈرنکس میں جعل سازی کرنے والے گرمیوں بالخصوص رمضان المبارک میں زیادہ متحر ک ہوتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ مستند جگہ سے معیاری اشیاء خوردونوش خرید یں۔

متعلقہ عنوان :