سینیٹر مشاہد اللہ اور ان کے بیٹے کا کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

مشاہد اللہ خان این اے 249 بلدیہ ٹاون، ڈاکٹر افنان اللہ خان این اے 247 ڈیفنس کلفٹن سے الیکشن لڑیں گے

جمعہ 1 جون 2018 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مشاہد اللہ خان اور ڈاکٹر افنان اللہ کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی ہدایت کر دی مشاہد اللہ خان این اے 249 بلدیہ ٹاون اور ان کے بیٹے ڈاکٹر افنان اللہ خان این اے 247 ڈیفنس کلفٹن سے الیکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مشاہد اللہ خان اور ڈاکٹر افنان اللہ کو کراچی سے الیکشن لڑنے کی ہدایت کی ہے ،مشاہد اللہ خان این اے 249 بلدیہ ٹاون سے الیکشن لڑیں گے اور ان کے بیٹے ڈاکٹر افنان اللہ خان این اے 247 ڈیفنس کلفٹن سے الیکشن لڑیں گے، این اے 247 سے تحریک انصاف کے عارف علوی امیدوار ہیں مشاہد اللہ خان نے کراچی سے انتخاب لڑنے کی تصدیق کر دی ہے ۔