وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد نے نیب لاہور کے روبرو پیش ہونے سے معذرت کرلی

جمعہ جون 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء) وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد نے نیب لاہور کے روبرو پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے نیب لاہور نے آشیانہ اقبال سکینڈل میں فواد حسن فواد حسن کو آج طلب کر رکھا تھا مگر فواد حسن فوادنے نیب لاہور کو تحریری طور پر مطلع کر دیا ہے چونکہ آج نگران حکومت کا پہلا دن ہے جس کے باعث وہ نیب لاہور کے روبرو پیش نہیں ہو سکتے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے اس جواب پر نیب لاہور نے انہیں آٹھ جون کو دوبارہ طلب کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

Your Thoughts and Comments