عام انتخابات کیلئے 85 ہزار 179 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے

مردوں کیلئے 23 ہزار 287اور خواتین کیلئے 21 ہزار 618 پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے، 50 فیصد کے قریب مرد و خواتین کے مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے،عام انتخابات میں پولنگ بوتھ 2 لاکھ 41 ہزار 460 قائم کئے جائیں گے ، ان میں مردوں کے لیے 1 لاکھ 32 ہزار ، خواتین کے لیے 1 لاکھ 8 ہزار 451 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے

جمعہ 1 جون 2018 22:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء) عام انتخابات 2018کے لئے 85 ہزار 179 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے، مردوں کے لیے 23 ہزار 287اور خواتین کے لیے 21 ہزار 618 پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے، 50 فیصد کے قریب مرد و خواتین کے مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے،عام انتخابات میں پولنگ بوتھ 2 لاکھ 41 ہزار 460 قائم کئے جائیں گے جن میں سے مردوں کے لیے 1 لاکھ 32 ہزار جبکہ خواتین کے لیے 1 لاکھ 8 ہزار 451 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 کے لئے ملک بھر میں 85 ہزار 179 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے ،عام انتخابات میں 50 فیصد کے قریب مرد و خواتین کے مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے ، جبکہ مردوں کے لیے 23 ہزار 287اور خواتین کے لیے 21 ہزار 618 پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے ،پنجاب میں مردوں کے لیے 13 ہزار 351، خواتین کے لیے 12 ہزار 716 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے ،جبکہ پنجاب میں مرد و خواتین کے 21 ہزار 746 مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے ،اسلام آباد میں مردوں کے 360اور خواتین کے 360 پولنگ سٹیشن بنائے جائیں گے ،اسلام آباد میں مرد و خواتین کے 77 مشترکہ پولنگ سٹیشن ہونگے۔

(جاری ہے)

سندھ میں مردوں کے 3 ہزار 774اور خواتین کے 3 ہزار 546 پولنگ سٹیشن ہو ں گے ،سندھ میں مرد و خواتین کے 10 ہزار 307 پولنگ سٹیشن مشترکہ قائم کیے جائیں گے ۔کے پی میں مردوں کے 4 ہزار 89،خواتین کے 3 ہزار 572 پولنگ سٹیشن قائم ہو ں گے ،کے پی میں مرد و خواتین کے 4 ہزار 971 پولنگ سٹیشن مشترکہ قائم کئے جائیں گے ۔فاٹا میں مردوں کے 454 اور خواتین کے 344 پولنگ سٹیشن ہوں گے ،فاٹا میں مرد و خواتین کے 937 پولنگ سٹیشن مشترکہ قائم کیے جائیں گے ۔

بلوچستان میں مردوں کے 1 ہزار 252 اور خواتین کے 1 ہزار 73 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے ،بلوچستان میں مرد و خواتین کے 2 ہزار 52 پولنگ سٹیشن مشترکہ قائم ہوں گے ۔ایف آر میں مردوں کے 7 اور خواتین کے بھی 7 پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے ،ایف آر میں مرد و خواتین کے 141 مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے ۔43 پولنگ سٹیشن بغیر بلڈنگ کے قائم ہوں گے ،عام انتخابات میں پولنگ بوتھ 2 لاکھ 41 ہزار 460 قائم کئے جائیں گے ۔عام انتخابات میں مردوں کے لیے 1 لاکھ 32 ہزار 829 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے جبکہ خواتین کے لیے 1 لاکھ 8 ہزار 451 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے ۔