آئندہ عام انتخابات التوا کا شکار ہونے کے خدشات ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی ٹویٹ

جمعہ 1 جون 2018 23:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء)چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات التوا کا شکار ہونے کے خدشات ہیں۔ حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلے خدشات کی وجہ ہیں، کل کاغذات نامزدگی کا اجرا ہونا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انتخابات میں تاخیر کیخلاف اصولی موقف دے دیا۔ ہمیں ہائی کورٹس کے فیصلوں کی ٹائمنگ پر تشویش ہے۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پرویز خٹک کے کط، بلوچستان اسمبلی کی قراردادوں پر بھی تشویش ہے۔۔