اصغر خان عملدرآمد کیس،نواز شریف ،جاوید ہاشمی سمیت21 سویلین کو نوٹس جاری

ہفتہ 2 جون 2018 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 2 جون 2018ء) چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے اصغر خان عملدرآمد میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کابینہ کے فیصلے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی جبکہ فاضل عدالت نے پیسے وصول کرنے والے نواز شریف، جاوید ہاشمی 21 سویلین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

عدالت نے کیس سے متعلقہ آرمی افسران کو بھی نوٹس جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں عدالت نے ڈی جی نیب اور ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کر دیئے، دوران سماعت اٹارنی جنرل پاکستان نے بتایا کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی اے کو تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ جس پر فاضل چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پیسے وصول کرنے والوں سے رقم کی واپسی کا کیا طریقہ کار اپنایا گیا عدالت نے اٹارنی جنرل کی درخواست پر کابینہ کے اجلاس کی رپورٹ عدالتی عملے کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دیدیا عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔