کراچی کے ناردرن بائی پاس کے قریب رینجرز پر خودکش حملہ

خودکش بمبار نے خود کر رینجرز کے قریب دھماکے سے اڑا لیا

ہفتہ 2 جون 2018 20:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 2 جون 2018ء):کراچی کے ناردرن بائی پاس کے قریب رینجرز پر خودکش حملہ ہوا ہے۔ خودکش بمبار نے خود کر رینجرز کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔۔تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے ماہ مبارک کی مقدس ساعتوں میں بھی اپنے گھناونے اور سیاہ کرتوتوں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی کے ناردرن بائی پاس کے قریب رینجرز پر خودکش حملہ ہوا ہے۔

مبینہ خود کش حملہ آور نے خود کو رینجرز چوکی کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق کچھ مبینہ لوگ رینجرز چوکی کی جانب بڑھ رہے تھے ،رینجرز اہلکاروں نے ان مشتبہ لوگوں کو روکنے کی کوشش کی مگر انہوں نے رکنے کی بجائے چوکی کی جانب بڑھنا شروع کر دیا جس پر رینجرز نے ان پر فائرنگ کر دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مبینہ خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

اس موقع پر حملہ آور اور رینجرز اہلکاروں میں فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا۔اس حوالے سے حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم رہنجرز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کئیے جا رہے ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے اہم معلومات حاصل کی اجا سکیں۔