الجزائر میں دنیا کی سب سے بڑی افطار پارٹی کا ریکارڈ قائم ،5 ہزار یتیم بچوں سمیت 6ن ہزار روزہ داروں نے روزہ افطار کیا

جمعہ 1 جون 2018 11:10

الجزائر۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء)الجزائر میں ایک فلاحی تنظیم نے دنیا کی سب سے بڑی افطار پارٹی کا اہتمام کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کافل الیتیم نامی چیرٹی فاؤنڈیشن نے مغربی الجزائر میںناس افطار پارٹی کا اہتمام یا جس میں 5  ہزار یتیم بچوں سمیت 6000  روزہ داروں نے روزہ افطار کیا۔

گذشتہ روز البلیدہ شہر میں قائم مصطفیٰ چاکر اولمپک سٹیڈیم میں ہونے والی افطار پارٹی میں لوگ خاندانوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ مقامی حکومتی عہدیدار، انسانی حقوق کے مندوبین، فلاحی ادارے کی مدد کرنے والے اور حکومتی عہدیدار بھی افطار پارٹی میں شریککی۔اس موقع پرفلاحی تنظیم کی طرف سے نہ صرف افطار پارٹی دی گئی بلکہ محفل میں شریک پانچ ہزار یتیم بچوں میں عید کے لیے کپڑے اور دیگر تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

البلیدہ شہر کے میئر علی شعواطی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہم نے ریکارڈ ساز افطار پارٹی کے اہتمام کا اعلان کیا تھا۔ اس پارٹی میں قوم کے تمام طبقات نے شرکت کی ہے۔ انہوں نے افطار پارٹی کو کامیاب بنانے میں مدد فراہم کرنے والے مخیر حضرات کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ گذشتہ برس لبنان میں ہونے والی اجتماعی افطار پارٹی میں 5200 افراد نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :