سام سنگ کو سمارٹ فونز کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس بھیجنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، ہالینڈ کی عدالت کا فیصلہ

جمعہ 1 جون 2018 11:10

ایمسٹرڈیم ۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء)ہالینڈ کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سام سنگ کو اپنے موبائل فونز لانچ کرنے کے کئی برسوں بعد ان کے سافٹ ویئرز اپ ڈیٹ کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک صارفین کی ایسوسی ایشن نے مقدمہ دائر کیا تھا کہ سام سنگ اپنے فونز کی فروخت کے آغاز کے کم از کم چار سال بعد تک انھیں اپ ڈیٹ کرے۔

معمول کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس سے سکیورٹی کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے تاہم پرانے ماڈل کے فونز میں تمام نئی اپ ڈیٹس موصول نہیں ہوتیں۔تاہم عدالت نے ایسوسی ایشن کے ان دلائل کو مسترد کر دیا۔عدالت نے اپنا فیصلہ سام سنگ کے حق میں سنایا ہے اور کہا ہے کہ کنزیومنٹن بونڈ کی جانب سے کئے جانے والے دعویٰ نا قابل قبول ہے کیونکہ مستقبل میں کیے جانے والے اقدامات سے متعلق ہیں۔

(جاری ہے)

پرانے فونز کے ہارڈ ویئر اور بگ کی نوعیت کی بنیاد پر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے میں ناکام بھی ہوسکتا ہے۔اس وجہ سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اگر مستقبل میں سافٹ ویئر کی کوئی شدید خامی سامنے آجائے تو سام سنگ کے کتنے فونز پر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ موصول ہوگی عدالت نے فیصلہ سنایا کہ سام سنگ کو یہ حکم نہیں دیا جا سکتا ہے کہ وہ آئندہ چار سال تک اپنے سمارٹ فونز کو اپ ڈیٹس بھیجے۔

متعلقہ عنوان :