خلیجی ممالک میں عید کس روز ہوگی، اعلان کردیا گیا

سعودی عرب میں عید15جون بروز جمعہ کو ہونے کی پیشین گوئی 28رمضان کو رات 10:42پرچاند نمودار، 29رمضان کو چاند دیر تک مطلع پر چھایا رہے گا،ماہر فلکیات

جمعہ 1 جون 2018 13:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء)ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے واضح کیا ہے کہ فلکیاتی حساب سے جمعہ کو عید کا پہلا دن ہو گا۔ اس سال روزے 29ہوں گے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے واضح کیا کہ فلکیاتی حساب سے جمعہ کو عید کا پہلا دن ہو گا۔ اس سال روزے 29ہوں گے۔15جون جمعہ کو عید منائی جائیگی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ 28رمضان بدھ کو رات 10بج کر 42منٹ پر چاند نمودار ہوگا جبکہ جمعرات 29رمضان کو چاند دیر تک مطلع پر چھایا رہے گا۔ جبکہ سعودی عرب کیساتھ ساتھ دیگر خلیجی ممالک میں بھی 15 جون کو ہی عید الفطر منائے جانے کا امکان ہے۔