یمن ،سیکورٹی فورسز اور حوثی باغیوں مابین جھڑپ ، 30حوثی ہلاک، 3فوجی جوان جاں بحق، اسلحہ،گولہ بارود برآمد

جمعہ 1 جون 2018 18:30

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء)یمن میں سیکورٹی فورسز اور حوثی باغیوں مابین جھڑپ میں 30حوثی ہلاک اور 3فوجی جوان جاں بحق ہو گئے، کثیر تعداد میں اسلحہ،گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے ضلع "صعدہ "میں حوثیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران 30 کے قریب حوثی باغی اور 3 یمنی فوجی مارے گئے جبکہ کثیر تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

یمن کے ضلع "صعدہ "میں حوثیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران 3 فوجی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

خبر کیمطابق ، اتحادی قوتوں کی زیر حمایت یمنی فوج نے صعدہ میں حوثیوں کے ساتھ ایک جھڑپ کے بعد کتاف اور الباق جیسے قصبوں پر قبضہ کر لیا ۔اس جھڑپ میں 30 کے قریب حوثی باغی اور 3 یمنی فوجی مارے گئے جبکہ کثیر تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ یاد رہے کہ صعدہ حوثی باغیوں کیلیے انتہائی حساس مقام تصور کیا جاتا سیاسی عدم استحکام کے شکار ملک یمن میں حوثی باغیوں نے ستمبر 2014 سے جنگ چھیڑ رکھی ہے جس کے نتیجے میں انہیں دارالحکومت صنعا اور دیگر علاقوں پر قبض بھی حاص ہوچکا ہے جس کے خاتمے کیلیے سعودی زیر قیادت اتحادی فوج آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ۔