شام اور عراق میںہزاروں عام شہری ہلاک ہو ئے،امریکہ کا اعتراف

اتحادی فوج نے اگست 2014 سے اپریل 2018 کے درمیان 29 ہزار 358 بار حملے کیے،رپورٹ

جمعہ 1 جون 2018 18:30

ینویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء)امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ شام اور عراق میںہزاروں عام شہری ہلاک ہو ئے،اتحادی فوج نے اگست 2014 سے اپریل 2018 کے درمیان 29 ہزار 358 بار حملے کیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی زیر قیادت اتحادی قوت نے اعتراف کیاہے داعش کے خلاف شام اور عراق میں جنگ کے دوران کم از کم 992عام شہری ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

امریکی زیر قیادت اتحادی قوت نے اعتراف کیاہے داعش کے خلاف شام اور عراق میں جنگ کے دوران کم از کم 992 عام شہری ہلاک ہوئے۔ اتحادی فوج کی ایک رپورٹ کے مطابق اگست 2014 سے اپریل 2018 کے درمیان 29 ہزار 358 بار حملے کیے گئے جس کے دوران اب تک 992 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کے حملوں میں ہلاک شدگان عام شہریوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :