آسمانی بجلی نے برطانیہ کے قیمتی اثاثے کو تباہ کر ڈالا

برطانیہ میں بجلی کڑکنے سے 290فٹ اونچی وِنڈ ٹربائن میں آگ بھڑک اٹھی 10لاکھ مالیت کی ونڈ ٹرنائن کا ایک حصہ ٹوٹ گیا،مرمت میں وقت لگے گا،برطانوی حکام

جمعہ 1 جون 2018 18:52

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 1 جون 2018ء)برطانیہ میں آسمان پر بجلی کڑکنے سے جہاں انوکھے نظارے دیکھنے کو ملے وہیں کئی مقامات کو نقصان بھی پہنچا ۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق برطانوی گائوںکی گیارہ سالہ قدیم وِنڈ ٹربائن بھی اس بجلی کی زد میں آگئی اور اس کے پنکھ میں آگ لگ گئی ۔لگ بھگ ایک ملین پونڈ کی290فٹ اونچی اس ونڈ ٹربائن میں لگی آگ اور سیاہ دھواں دور دور تک دیکھا گیا اور لوگ خوفزدہ دکھائی دئیے تاہم فائر بریگیڈڈیاپارٹمنٹ کے مطابق ونڈ ٹربائن کا ایک حصہ ٹوٹ گیا ہے جس کی مرمت میں وقت لگے گالیکن اس سے عوام کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :